ملک کے بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر آگ لگ سکتی ہے۔ اندیشہ ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں آئے زبردست اچھال کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر کو پار کر سکتی ہے۔ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملے کے بعد پیر کے روز خام تیل کی قیمت 19.5 فیصد بڑھ کر 71.95 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ تیل ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنی پر حملے کا اثر آنے والے دنوں میں دکھائی دے گا۔ خام تیل ریکارڈ اونچائی پر پہنچ سکتا ہے۔ اس کے سبب ہندوستانی بازار میں بھی پٹرول 80 روپے فی لیٹر کے پار جا سکتا ہے۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST
ماہرین کو لگتا ہے کہ اگر سعودی آرامکو میں پروڈکشن زیادہ دنوں تک ٹھپ رہا تو بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر سے بڑھیں گی۔ اگر خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح کے پار نکلتا ہے تو ہندوستانی بازار میں بھی پٹرول 80 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST
غور طلب ہے کہ طویل عرصہ بعد پیر کو خام تیل میں سب سے بڑی تیزی دیکھی گئی۔ حالانکہ مرکزی وزیر برائے پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے پیر کے روز کہا کہ سعودی عرب کے تیل پروڈکشن پلانٹ پر ہوئے حملوں کے بعد بھی ہندوستان کو تیل فراہمی میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ ہندوستانی سفیر تیل کی فراہمی کے لیے آرامکو سے رابطے میں ہیں۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST
اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آرامکو پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو سے تیل کا استعمال کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حملے کے سبب جس سے تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے، میں نے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو سے تیل کے استعمال کو منظوری دے دی ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر بازاروں میں اس کی اچھی طرح سے فراہمی کی جا سکے۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے سعودی عرب میں خام تیل پلانٹ پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد ہندوستان میں ڈیزل-پٹرول کی قیمتیں 5 سے 6 روپے تک بڑھنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اگر خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے تو پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں۔ نیوز ایجنسی رائٹرس نے ایچ پی سی ایل کے چیئرمین ایم کے سرانا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ جاری رہتا ہے تو ایندھن کی قیمت متاثر ہو سکتی ہے۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST
حالانکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود ملک کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل و پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پیر (16 ستمبر) کو راجدھانی دہلی میں پٹرول 72.03 اور ڈیزل 65.43 روپے فی لیٹر رہا۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Sep 2019, 1:10 PM IST