پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ منگل کو ملک کے زیادہ تر شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 9 سے 10 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج پٹرول 10 پیسے مہنگا ہو کر 70.63 روپے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جب کہ پیر کے روز اس کی قیمت 70.53 روپے فی لیٹر تھی۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 64.54 روپے فی لیٹر ہو گئی اور یہاں پیر کے روز قیمت 64.47 روپے فی لیٹر تھی۔
Published: undefined
ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا اور اب قیمت 76.25 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 8 پیسے اضافہ کے بعد 67.55 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ بقیہ دو میٹروپولیٹن شہر چنئی اور کولکاتا میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چنئی میں پٹرول 73.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 68.14 روپے فی لیٹر رہا جب کہ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 72.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.30 روپے فی لیٹر ہے۔
انجیلا بروکنگ ہاؤس کے انرجی اسپیشلسٹ انج گپتا کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ امریکہ میں خام تیل کے پروڈکشن میں اضافہ سے لگاتار تیل کے ذخیرے میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے قیمتوں پر دباؤ بنا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تیل پروڈکشن کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک کے ذریعہ گزشتہ دنوں خام تیل کی فراہمی میں تخفیف کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان کم ہے کیونکہ فراہمی کے مقابلے میں طلب کمزور ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز