قومی خبریں

یومِ جمہوریہ پر بھی پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول ’سنچری‘ سے چند قدم دور!

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو دنوں کے استحکام کے بعد منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 86 روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رہ رہ کر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی اس میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ دو دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں استحکام ضرور دیکھنے کو ملا تھا، لیکن منگل کے روز ایک بار پھر تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 86 روپے فی لیٹر سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ پورے ملک میں پٹرول کی قیمت پھر سے ایک نئی اونچائی پر چلی گئی ہے۔ ملک کے اہم شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 31 سے 35 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 33 سے 37 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 86.05 روپے، 87.45 روپے، 92.62 روپے اور 88.60 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ گویا کہ کئی مقامات پر پٹرول کی قیمت ’سنچری‘ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ کر دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بالترتیب 76.23 روپے، 79.83 روپے، 83.03 روپے اور 81.47 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول کی قیمت میں دہلی میں 35 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 34 پیسے جب کہ چنئی میں 31 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکاتا میں 35 پیسے، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

Published: undefined

بین الاقوامی بازار انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر بنچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ کے اپریل ڈیلیوری معاہدہ منگل کو گزشتہ سیشن سے 0.66 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 55.31 ڈالر فی بیرل ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا تھا۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج (نائمیکس) پر ویسٹ ٹیکسس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مارچ معاہدہ میں گزشتہ سیشن سے 0.61 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52.45 ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined