پیگاسس، پٹرول-ڈیزل، گیس سلنڈر کی آسمان چھو رہی قیمتوں اور مہنگائی کو لے کر کانگریس لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس تعلق سے جمعرات کو یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں رائے سینا روڈ پر ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لیے پہنچے۔ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کارکنان نے بینروں پر مودی حکومت کے خلاف کئی سلوگن بھی لکھے ہوئے تھے۔ ایک بینر پر لکھا تھا ’ڈیزل، پٹرول اور سلنڈر مہنگا کر کے چھپ گیا نریندر۔‘ ایک دیگر بینر پر لکھا تھا ’ہوئی مہنگائی کی مار، نہیں چاہیے بی جے پی سرکار‘۔ مہنگائی اور پیگاسس کے ایشو پر مظاہرہ کر رہے یوتھ کانگریس کے کارکنان سلوگن کے ذریعہ سیدھے پی ایم مودی پر حملہ بول رہے تھے۔ ان کے ایک دیگر بینر پر پی ایم مودی پر طنز کستے ہوئے لکھا گیا تھا ’گھٹ گئی چھاتی بڑھ گیا بال، 7 سال کا بس یہی کمال‘۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے اس مظاہرہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی شامل ہوئے۔ اس دوران راہل نے مرکزی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا ایشو روزگار کا ہے لیکن پی ایم مودی روزگار کے تعلق سے کچھ بھی نہیں بولتے۔
Published: undefined
اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی کا کام ہندوستان کی سچائی کو دبانے کا ہے۔ ان کا یہی کام ہے۔ ہندوستان کے دو تین صنعت کاروں کے لیے وہ یہ کام کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’کیا ہندوستان کی حکومت روزگار کی بات کرنے دیتی ہے؟ کیا ہندوستان کی حکومت کسانوں کی بات کرتی ہے؟ ابھی دہلی میں چھوٹی سی بچی کی عصمت دری ہوئی، پھر اس کا قتل ہو گیا۔ لیکن کیا یہ خبر آپ نے کہیں میڈیا میں دیکھی۔ ان کا ہدف ہے ہندوستان کے نوجوانوں کی آواز کو دبایا جائے۔ جس دن نوجوانوں نے اپنی آواز اٹھانی شروع کر دی، نریندر مودی حکومت گر جائے گی۔‘‘
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے۔ پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں سنچری کے قریب ہیں، وہیں گیس سلنڈر کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہیں۔ سیلاب اور بارش کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اُچھال آیا ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن پیگاسس جاسوسی معاملے پر بھی مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس لگاتار کئی دنوں سے حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز