نئی دہلی: دو دن تک مستحکم رہنے کے بعد جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔
Published: undefined
گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 85.45 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی اور کولکتہ میں قیمت 24 پیسے اضافے سے بالترتیب 92.04 اور 86.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں اس کی قیمت میں 22 پیسہ ضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 88.07 روپے میں فروخت ہوا۔ پٹرول نے ممبئی میں پہلی بار 92 روپے اور چنئی میں پہلی بار 88 روپے فی لیٹر کو عبور کیا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 75.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ اس کی قیمت 27 پیسے اضافے سے ممبئی میں 82.40 روپے ، چنئی میں 23 پیسے اضافے کے بعد 80.90 روپے اور کولکتہ میں یہ 26 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Published: undefined
شہر ........... پٹرول ............. ڈیزل
دہلی ------ 85۔ 45 ------ 75.63
ممبئی ------- 92.04 ------ 82.40
چنئی ------ 88.07 ------ 80.90
کولکاتا --- 86.87 ------ 79.23
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula