نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو لگاتار ساتویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 93.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں بدھ کو پٹرول کی قیمت 101.01 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر تھی۔
Published: undefined
ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں پٹرول کی قیمت 116.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ تیل کمپنیوں نے پچھلے دس دنوں میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نو بار اضافہ کیا ہے۔ 137 دنوں کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے۔
Published: undefined
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 4.54 فیصد گھٹ کر 108.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 5.50 فیصد گھٹ کر 101.89 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
Published: undefined
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
میٹرو............... پٹرول............... ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی............... 101.81............... 93.07
کولکتہ ............... 111.35............... 96.22
ممبئی ............... 116.72............... 100.94
چنئی ............... 107.45............... 97.52
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined