الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپی احاطے میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی لگانے کے مطالبے میں دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی واپس لئے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ یہ حکم چیف جسٹس پریتنکر دیواکر اور جسٹس آشوتوش سریواستو کی بنچ نے منگل کو دیا۔
Published: undefined
وارانسی کی عدالت میں شرنگار گوری کی باقاعدہ پوجا کی اجازت کے لیے مقدمہ دائر کرنے والی راکھی سنگھ، جتیندر سنگھ بسین اور دیگر کی جانب سے دائر پی آئی ایل میں کہا گیا تھا کہ شرنگار گوری کیس میں جب تک وارانسی کی عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا، اس وقت تک کیمپس میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور گیانواپی کیمپس میں پائے جانے والی مبینہ ہندو علامات کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔
Published: undefined
عدالت کا کہنا تھا کہ عرضی گزار نے وارانسی کی عدالت میں دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ ہائی کورٹ سے جو بھی حکم حاصل کرنا چاہ رہی ہیں، وہ سب کچھ وارانسی کی نچلی عدالت میں بھی درخواست داخل کرکے مطالبہ کرسکتی ہیں۔ درخواست گزار کے اس بیان پر کہ وہ اپنی بات لوئر کورٹ وارانسی میں پیش کریں گی، اس بنیاد پراس کی جانب سے درخواست واپس لینے پرخارج کردی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز