حجاب پر سنوائی کے دوران بی جے پی کے ہمدرد اشونی اپادھیائے کے بیٹے نکھل اپادھیائے نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں یکساں ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے، تاہم عدالت عظمیٰ نے ان کی اس عرضی کو خارج کر دیا اور اس پر سنوائی کرنے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
واضح رہے حجاب معاملہ کی سنوائی کر رہے جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے اس معاملہ پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں جسے عدالت میں لایا جائے۔ نکھل اپادھیائے کے وکیل گوررو بھاٹیہ نے بنچ کو یہ کہہ کر قائل کرنے کی کوشش کی یہ ایک آئینی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی جائے کہ ان تمام تعلیمی اداروں میں جو حکومتوں سے تسلیم شدہ ہیں ان میں یکساں ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے تاکہ ملک میں مساوات اور سماجی اتحاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف بحث جاری ہے جس میں معروف وکلاء اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔ کرناٹک کے اس معاملہ کی وجہ سے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی کئی طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ اس معاملہ کو لے کر کرناٹک میں سیاست ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز