متھرا شاہی عیدگاہ والی جگہ کو کرشن جنم بھومی قرار دینے کے مطالبہ والی عرضی کو آج الٰہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دیا۔ ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اس مفاد عامہ عرضی کو خارج کیا جس میں شاہی عیدگاہ مسجد واقع جگہ کو کرشن جنم بھومی ماننے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ حکم چیف جسٹس پریتنکر دیواکر اور جسٹس آشوتوش شریواستو کی ڈویژنل بنچ نے مہک مہیشوری کی عرضی پر دیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ستمبر ماہ میں الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور آج اس فیصلے کو سنایا گیا۔ یہ مفاد عامہ عرضی 2020 میں سپریم کورٹ کے وکیل مہک مہیشوری نے داخل کی تھی۔ عدالت نے مقدمہ کا نمٹارہ ہونے تک متنازعہ احاطہ میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندو فریق کی طرف سے داخل کردہ مفاد عامہ عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متنازعہ احاطہ میں پہلے وہاں پر مندر ہوا کرتا تھا، جسے توڑ کر شاہی عیدگاہ مسجد کی تعمیر کرائی گئی تھی۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ جس جگہ پر ابھی مسجد ہے، وہاں پر ’دواپر‘ دور میں کنس کی جیل ہوتی تھی جہاں کنس نے بھگوان شری کرشن کے والدین کو قید رکھا ہوا تھا اور اسی جیل میں بھگوان شری کرشن کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس لیے بھگوان کا اصل جنم استھان وہی ہے۔
Published: undefined
یہ بات بھی ذہن نشیں کرنے والی ہے کہ سماعت کے دوران وکیل کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار یہ عرضی پہلے بھی خارج ہو چکی ہے۔ یہ مفاد عامہ عرضی 19 جنوری 2021 کو خارج ہو گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے مارچ 2022 میں اس مفاد عامہ عرضی کو ری-اسٹور کر لیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اسے سماعت کے لیے دوبارہ پیش کیے جانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد اس پر سماعت کا عمل شروع ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined