نئی دہلی: زورآور لیڈر عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملہ میں سپریم کورٹ سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قتل کی جانچ کے لیے آزادانہ کمیٹی تشکیل دینے کے لیے دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ کی جانب سے 24 اپریل کو سماعت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یوپی میں 2017 سے لے کر اب تک ہوئے کل انکاؤنٹر کی جانچ کی مانگ پر بھی عدالت عظمی کی جانب سے سماعت کی جائے گی۔
Published: undefined
سپریم کورٹ میں عرضی وکیل وشال تیواری نے دائر کی ہے۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک آزاد ماہر کمیٹی تشکیل دی جائے، جو عتیق احمد اور اس کے بھائی کے پولیس کی موجود میں کیے گئے قتل کی تحقیقات کرے۔ اس کے علاوہ 2017 سے اب تک پولیس کی جانب سے کیے گئے 183 انکاؤنٹروں کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ الہ آباد میں 15 اپریل کی شب عتیق اور اشرف کو اس وقت تین حملہ آور نے گولیوں کی بوچھاڑ کر کے قتل کر دیا تھا جب انہیں کیلون اسپتال میں طبی معائنہ کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ جس وقت دونوں بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا وہ صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ حملہ آوروں لولیش، ارون اور سنی نے بھی صحافیوں کا ہی بھیس بنایا ہوا تھا اور موقع ملتے ہی دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تینوں حملہ آوروں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
عتیق اور اشرف کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے سے چند گھنٹے قبل ہی عتیق احمد کے بیٹے اسد کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں، جو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ 13 اپریل کو جھانسی میں ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined