قومی خبریں

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو خارج کرنے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو خارج کرنے کے پٹنہ ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ عرضی گزاروں میں سے ایک اکھلیش کمار نے وکیل تانیا شری کے ذریعے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، جس میں منگل کو سنائے کیے گئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پٹنہ ہائی کورٹ نے یکم اگست کو متعدد عرضیوں کو مسترد کرتے ہوئے سنائے گئے اپنے فیصلے میں نتیش کمار کی زیرقیادت ریاستی حکومت کو بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ اس سے قبل 4 مئی کو اس نے مردم شماری پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا تھا جو 7 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اسے 15 مئی کو مکمل ہونا تھا۔

Published: undefined

ہائی کورٹ کے سامنے دائر درخواستوں میں دلیل دی گئی تھی کہ سروے صرف مرکز ہی کر سکتا ہے اور بہار حکومت یہ سب انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ منگل کو عرضیوں کو مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا ’’ہم ریاست کی کارروائی کو مکمل طور پر قانونی سمجھتے ہیں، جسے انصاف کے ساتھ ترقی فراہم کرنے کے جائز مقصد کے ساتھ مناسب اہلیت کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined