لکھنؤ: کانپور دیہات میں 13 فروری کو تجاوزات مخالف مہم کے دوران ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی جل کر ہوئی موت کے معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مخاطب ہے۔
Published: undefined
عرضی میں موقع پر موجود تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور متوفی کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ لیٹر پٹیشن 'سودیش اور پریاگ قانونی امداد کلینک' کے صدر رام پرکاش دویدی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 13 فروری کو کانپور دیہات ضلع کے مڈولی گاؤں میں گرام سبھا کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف انہدامی مہم کے دوران ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی جل کر موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
عرضی گزار گورو دویدی کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی غریب کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ مزید یہ کہ اگر ایسے افراد کے پاس زمین نہیں ہے تو انتظامیہ کی طرف سے ان کی بحالی کی جائے گی، جو انہیں پناہ فراہم کرے گی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرے گی۔
اس کے پیش نظر عرضی گزار نے ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ لیٹر پٹیشن کو مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) کے طور پر قبول کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined