قومی خبریں

سنجیو بھٹ کی اہلیہ کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج

گجرات کیڈر کے سابق آئی پی ایس سنجیو بھٹ کی اہلیہ کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی گئی کہ سنجیو بھٹ اگر چاہیں تو راحت کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کرسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کی فائل تصویر 
سپریم کورٹ کی فائل تصویر   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 22 سال پرانے ایک معاملے میں انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) کے سابق افسر سنجیو بھٹ کی اہلیہ شویتا بھٹ کی عرضی جمعرات کو خارج کردی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کورین جوزف کی بینچ نے گجرات کیڈر کے سابق آئی پی ایس افسر کی اہلیہ کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ سنجیو بھٹ اگر چاہیں تو کسی بھی قسم کی راحت کے لئے ہائی کورٹ کا رخ کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

عرضی گزار نے اپنی عرضی میں اپنے شوہر کے خلاف چل رہی جانچ کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کے شوہر کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر نہیں کرنے دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سنجیو بھٹ کو گجرات سی آئی ڈی نے 5 ستمبر کو گرفتار کیاتھا۔ یہ گرفتاری 1996 کے ایک معاملے میں ہوئی ہے جس میں راجستھان کے ایک وکیل کو مبینہ طور پر منشیات کے معاملے میں پھنسایا گیا تھا۔ اس وقت سنجیو بھٹ گجرات کے بناس کانٹھا کے ایس پی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined