نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی حکومت کے لئے درد سر بن چکا درج فہرست ذات و قبائل کے تئیں مظالم کی روک تھام قانون (ایس سی ایس ٹی ایکٹ) ایک مرتبہ پھر زیر بحث ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے 20 مارچ 2018 کے فیصلہ پر نظر ثانی کی عرضیوں کو تین ججوں کی وسیع بنچ کے سپرد کر دیا ہے۔
Published: undefined
جسٹس ارون مشر اور جسٹس اودے امیش للت کی بینچ نے مرکز کی طرف سے جانب عرضی اور دیگر نظر ثانی کی عرضیوں کو سہ رکنی بینچ کے سپرد کر دیا ہے اور یہ بینچ عرضیوں پر اگلے ہفتے سماعت کرے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یکم مئی کو عدالت عظمیٰ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں قانون یکساں اور ذاتوں کے تئیں غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ دراصل مرکزی حکومت اور دیگران نے 20 مئی 2018 کے حکم پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے اس کے بعد ایس سی ایس ٹی مظالم کی روک تھام (ترمیم شدہ )قانون پارلیمان سے منظور کیا تھا اور نئی ترامیم کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشت سال 20 مارچ کو دئے گئے اپنے فیصلہ میں ایس سی ایس ٹی قانون کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رہنما ہدایات جاری کی تھیں۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ایس سی ایس ٹی مظالم کی روک تھام قانون کے تحت موصول ہونے والی شکایت پر فوری معاملہ درج نہیں ہوگا بلکہ پہلے ڈی ایس پی شکایت کی تفتیش کے بعد یہ پتہ لگایا جائے گا کہ معاملہ فرضی یا بدنیتی پر مبنی تو نہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کی فوری گرفتاری پر روک لگا دی گئی تھی اور ملزم کے لئے عبوری ضمانت کا راستہ بھی کھول دیا گیا تھا۔ اس کے بعد حکومت ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کا بل لے کر آئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب