قومی خبریں

ہریانہ: بی جے پی ایم ایل اے کے پی اے نے تھاما کانگریس کا ہاتھ

مرکزی وزیر کے قریبی ساتھی اور مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ویریندر گھگھوریا، سر چھوٹو رام وچار منچ کے سابق سربراہ سریندر شیوکند بھی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جند: مرکزی وزیر اسٹیل بریندر سنگھ کے بھتیجے کی ممبر اسمبلی بیوی پریم لتا کے پرسنل سکریٹری امرجیت شیوکند ڈمرکھاں اپنے ساتھیوں سمیت چنڈی گڑھ میں سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا سے ملاقات کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے۔

واضح رہے کہ جند میں کانگریس پارٹی کے رہنما ہڈا اور ان کے ممبر پارلیمان بیٹے دیپندر ہڈا کی بہتر سرگرمیوں کی وجہ سے کانگریس مضبوط ہو رہی ہے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر کے قریبی ساتھی اور مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ویریندر گھگھوریا، سر چھوٹو رام وچار منچ کے سابق سربراہ سریندر شیوکند بھی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

گزشتہ اسمبلی انتخاب کے دوران تشکیل دیئے گئے ویریندر سنگھ یوا بریگیڈ کے سربراہ سندیپ کھرک بھورا، ڈیپو کاکڑکوڈ، منوج کھرک بھورا، یودھ بیر بھونسلا، رام پھل کاکڑود بھی ویریندر سنگھ کا ساتھ چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر ڈمرکھاں نے بتایا کہ بی جے پی میں ان کو عزت نہ دیئے جانے کی وجہ سے وہ ویریندر سنگھ اور ممبر اسمبلی پریم لتا کا ساتھ چھوڑ کر رشتے میں چچا بھوپیندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہڈا کو جند آنے کی دعوت دی جائے گی اور قریہ قریہ جاکر کانگریس کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ڈمرکھاں کے بی جے پی سے علیحدگی کے بعد اب دیا نند سودکین کو ممبر اسمبلی پریم لتا کا پرسنل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل راجیہ سبھا میں مشترکہ سکریٹری رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined