قومی خبریں

سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو دھمکی دینے والا گرفتار، 2 کروڑ روپےکا تھا مطالبہ

اعظم محمد مصطفیٰ نے منگل کو ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان اور ذیشان کا وہی حشر ہوگا جو سابق وزیر مملکت بابا صدیقی کا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی ٹریفک پولیس نے بدھ کے روز ایک چھپن  سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ اس نے مبینہ طور پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور این سی پی اجیت پوار کے رہنما ذیشان صدیقی کو دو کروڑ روپے ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھرے پیغامات بھیجے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اعظم محمد مصطفیٰ نے منگل کو ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں کا وہی حشر ہوگا جو سابق وزیر مملکت بابا صدیقی  یعنی ذیشان صدیقی کے والد کا ہوا ہےاور اس وارننگ کو مذاق کے طور پر نہ لیا جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ کے علاقے میں تین بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پیغام ملنے کے بعد ورلی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

افسر نے بتایا کہ بدھ کے روز انہوں نے باندرہ (مغربی) میں بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی مصطفیٰ کو گرفتار کیا۔ یہ ایک پوش ایریا ہے۔ مصطفیٰ سے جرم میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے اس موبائل نمبر کا کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) اکٹھا کیا جس سے یہ پیغام بھیجا گیا تھا ۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ تکنیکی معلومات کی بنیاد پر انہوں نے ملزم کو باندرہ سے گرفتار کیا۔

Published: undefined

مصطفیٰ نے ٹریفک پولیس کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 'یہ کوئی مذاق نہیں، بابا صدیقی کو کیسے ختم کیا گیا، اگلا ہدف ذیشان صدیقی ہیں اور سلمان خان کو بھی وہیں گولی مار دی جائے گی۔' مزید لکھا کہ 'سلمان خان اور ذیشان صدیقی سے 2 کروڑ روپے مانگیں اگر آپ اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو اسے مذاق کے طور پر نہ لیں ورنہ یہ 31 اکتوبر کو سامنے آجائے گا۔‘

Published: undefined

اس ماہ کے شروع میں ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن ڈیسک کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں اداکار سلمان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے دھمکی آمیز پیغام کے سلسلے میں جھارکھنڈ کے جمشید پور سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

قبل ازیں پیر کو ممبئی پولیس نے اتر پردیش کے نوئیڈا سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے مبینہ طور پر خان اور این سی پی  اجیت پوار کے رہنما  ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ذیشان کے والد بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ (ایسٹ) میں تین مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ خان کو اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اس خوفناک گینگ کے مشتبہ ارکان نے اس سال اپریل میں اداکار کے باندرہ گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔ چند ماہ قبل نئی ممبئی پولیس نے بشنوئی گینگ کی جانب سے خان کے قتل کی سازش کا پردہ فاش کیا تھا جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined