دہلی سے ملحق نوئیڈا میں کرسمس اور نئے سال کے جشن کا انعقاد کرنا ہے تو پہلے ضلع انتظامیہ کی اجازت لینی ہوگی۔ ایسا نہیں کرنے پر تقریب کو فوراً ہی بند کرا دیا جائے گا اور ساتھ ہی قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ کسی طرح کے انعقاد میں کووڈ19- کے پروٹوکول پر بھی عمل کرنا ہوگا۔
Published: undefined
نوئیڈا ضلع مجسٹریٹ سہاس ایلوائی نے اس سلسلے میں ہدایت جاری کر دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے انٹرٹینمنٹ افسر کو ہدایت بھی جاری کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں سبھی ہوٹل، پب، ریسٹورینٹ، کلب، پارک اور دیگر مقامات پر کرسمس ڈے اور نئے سال میں تقریب منعقد کرنے کے لیے اتر پردیش انٹرٹینمنٹ ایکٹ 1955 ترمیم شدہ اتر پردیش انٹرٹینمنٹ ایکٹ 2017 کے تحت اہل افسر (ضلع مجسٹریٹ) سے اجازت لینا لازمی ہے۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ تقریب کی اجازت کے لیے بجلی، فائر سیکورٹی، نظامِ قانون، عوامی نظام اور سیکورٹی کے لیے ضروری احتیاط کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشن سہولت و دیگر الیکٹرک ساز و سامان کے انتظام کا سرٹیفکیٹ متعلقہ محکمہ سے لے کر ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔
Published: undefined
ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ تقریب کے دوران کووڈ19- کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایک بار پھر کورونا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا کے اسی ویریئنٹ کے تین کیسز مل گئے ہیں جو اس وقت چین میں تباہی مچائے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined