بنگلورو: کرناٹک وقف بورڈ نے اذانِ فجر کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ وقف بورڈ نے ایک اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح کی اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی لیکن طے شدہ معیارات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ وقف بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ اطلاع میں صرف اذانِ فجر کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے قواعد کو تبدیل کیا گیا ہے، باقی تمام قواعد گزشتہ نوٹیفکیشن کی طرح ہیں۔
Published: 18 Mar 2021, 8:42 AM IST
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر ضوابط پر عمل کیا جائے تو فجر کی اذان کے لئے لاؤڈ سپیکر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت کے وزیر آنند سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت تفصیلی گفتگو کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ نے صوتی آلودگی پر قابو پانے کے نام پر درگاہوں اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے ایک سرکلر جاری کیا تھا۔ اس سرکلر میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر صبح 10 بجے سے صبح 6 بجے تک پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
Published: 18 Mar 2021, 8:42 AM IST
جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دن میں بجنے والے اسپیکروں کی آواز طے پیمانوں کے مطابق ہوگی اور لاؤڈاسپیکر کا استعمال اذان یا کوئی خصوصی اطلاع دینے کے لیے ہی کیا جائے گا۔ مذہبی پروگراموں کے دوران مسجدوں کے احاطہ میں موجود لاؤڈاسپیکر کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مختلف مواقع پر تیز آواز کرنے والے پٹاخوں پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔
Published: 18 Mar 2021, 8:42 AM IST
سرکلر میں مزید کہا گیا، درگاہوں اور مسجدوں کے آس پاس خالی پڑے مقامات پر درخت لگائے جائیں اور صاف صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ مذہبی مقامات پر لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ پر بھی عمل کرنا ہوگا اور مذہبی مقامات پر یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ بھکاری بڑی تعداد میں جمع نہ ہوں۔
Published: 18 Mar 2021, 8:42 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Mar 2021, 8:42 AM IST
تصویر: پریس ریلیز