ہندوستانی کووڈ ویکسین بنانے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک نے ہفتہ کو کہا کہ اس کی کووڈ ویکسین کو بچوں کو لگانے کی منظوری مل گئی ہے۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
بھارت بائیوٹیک نے ایک بیان میں کہا کہ کو ویکسین کو 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہنگامی حالات میں استعمال کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ یہ وہی کو ویکسین ٹیکہ ہے جو بالغ شہریوں کو دیاجا رہا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ بالغوں اور بچوں کو ایک ہی ٹیکہ لگایا جا سکے گا۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
کمپنی نے کہا ہے کہ کو ویکسین کووڈ کے اصل اور اس کے تمام ویریئنٹ پر کارآمد رہی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بچوں پر بھی موثر ہے۔ اس سے بچوں میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ویکسین بچوں اور بڑوں کو یکساں تحفظ فراہم کرے گی۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بچوں کے لیے کورونا ویکسین کی شروعات کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی حساسیت کا پتہ چلتا ہے۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہفتہ کی دیر رات قوم سے خطاب میں نوعمروں کو کورونا ویکسین دیئے جانے کی شروعات کا اعلان کرنے کے بعد، مسٹر شاہ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ’’وزیراعظم نریندر مودی جی کی جانب سے 15 سے 18 برس کے بچوں کو ویکسین کی ڈوز شروع کرنا بہت خوش آئند قدم ہے۔ یہ اسکول اور کالج جانے والے بچوں کے تئیں مودی جی کی حساسیت کو ظاہر کرتا ہے اس سے ان کے اہل خانہ بھی پریشانی سے آزاد ہو جائیں گے۔ میں اس کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں ملک کو اومیکرون وائرس کے تئیں بیدار رہتے ہوئے بغیر گھبرائے سبھی کووڈ پروٹوکول پر پہلے کی طرح ہی عمل کرنے کی صلاح دی ہے۔ احتیاط، ہوشیاری اور ویکسین ہی ہمیں کورونا کے خطرے پر فتح دلوا سکتی ہے۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Dec 2021, 6:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز