ای ڈی چیف سنجے کمار مشرا کی میعاد کل یعنی 15 ستمبر کو ختم ہوہو گئی۔ اب ای ڈی کے اسپیشل ڈائرکٹر راہل نوین کو ای ڈی کا قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق سرکاری حکم نامے میں جمعہ کو کہا گیا کہ آئی آر ایس افسر راہل نوین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ سنجے کمار مشرا نے تقریباً 4 سال 10 ماہ تک ای ڈی کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
Published: undefined
راہل نوین 1993 بیچ کے آئی آر ایس افسر ہیں۔ اسپیشل ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ راہل نوین، جو بہار سے تعلق رکھتے ہیں، ای ڈی ہیڈکوارٹر کے چیف ویجیلنس آفیسر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ نئے ڈائریکٹر کی باقاعدہ تقرری تک قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
Published: undefined
سنجے کمار مشرا کو 2018 میں ای ڈی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا دور نومبر 2020 میں ختم ہونا تھا۔ مرکز کی طرف سے انہیں تین بار سروس میں توسیع دی گئی۔ اس اقدام کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
Published: undefined
سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سی وی سی ایکٹ میں بھی ترمیم کی گئی تھی۔ گزشتہ جولائی کے مہینے میں سپریم کورٹ نے سنجے کمار مشرا کی تیسری توسیع کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ جن کا شیڈول 18 نومبر 2023 تک تھا۔
Published: undefined
عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں 31 جولائی تک اپنا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ تاہم، مرکزی حکومت نے تب سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں 15 ستمبر تک اس عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر عدالت نے انہیں 15 ستمبر تک عہدے پر رہنے کی اجازت دے دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined