کمیونکیشن مارکیٹنگ فرم’ ایڈلمین‘ کی جانب سے جاری 2018کے ٹرسٹ انڈیکس میں اس سال چین سب سے اوپر ہے اور اس کی رینکنگ میں 7ہندسوں کا اچھال آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت، میڈیا، این جی او اور کاروبار کو ملا کر ہندوستان کی ٹرسٹ رینکنگ میں13 ہندسوں کی گراوٹ آئی ہے ۔ ہندوستان میں میڈیا کا اسکور بھی اس سال پانچ ہندسے نیچے آ یا ہے، یعنی میڈیا پرعوام کے اعتماد میں کمی آئی ہے۔
تجارت کے شعبہ میں بھی ہندوستان کی کارکردگی خراب رہی ہے۔ تجارت کے معاملے میں ہندوستان کا شمار اب ان ممالک میں ہو رہا ہے جن پر سب سے کم یقین کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک میں اس یقین میں کمی آئی ہے کہ ہندوستان میں تجارت کرنے کے تعلق سے آنے والی دشواریوں میں کمی آئی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ جن کمپنیوں کے ہیڈ کواٹر ہندوستان میں ہیں ان کو پریشانیوں سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ وہیں کناڈا، سوئٹزر لینڈ، سویڈن اور آسٹریلیا اس معاملے میں سب سے بھروسے مند ممالک کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ سب سے کم بھروسے والے ملک میں میکسیکو کا نام ہے اس کے بعد ہندوستان، برازیل اور چین کا نام ہے۔
اس رپورٹ میں سب سے خراب ریٹنگ امریکہ کی ہے۔ سروے کی تاریخ میں اس سال امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور ریٹنگ کے اعتبار سے اس کا شمار سب سے خراب ممالک میں ہے۔
Published: 29 Jan 2018, 12:17 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jan 2018, 12:17 PM IST
تصویر: پریس ریلیز