نئی دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل کانفرنس پر شدید تنقید کی۔ مفتی نے کہا کہ لوگوں میں بی جے پی کے خلاف غصہ ہے اور وہ اس کا جواب ووٹ کے ذریعے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نیشنل کانفرنس سے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے اننت ناگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "مفتی محمد سعید کے ویژن کو عوام نے سمجھ لیا ہے۔ پی ڈی پی کی کارکردگی سے لوگ واقف ہیں، ہم نے جس رفتار سے کام کیا، وہ نیشنل کانفرنس نے اپنے 40 سالہ دور اقتدار میں بھی نہیں کیا۔ پی ڈی پی نے جنوبی کشمیر میں یونیورسٹی، کالجز، ایمس اور سڑکیں بنائیں۔‘‘
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا، ’’آج جموں و کشمیر میں جو ووٹ کی عزت ہے، وہ پی ڈی پی کی وجہ سے ہے۔ اگر مفتی محمد سعید نے پارٹی قائم نہ کی ہوتی تو آج بھی لوگ نیشنل کانفرنس کی تاناشاہی کے ماحول میں کام کر رہے ہوتے۔ عوام اب نیشنل کانفرنس سے پریشان اور مایوس ہو چکے ہیں۔‘‘
Published: undefined
محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھ گیا ہے، کیونکہ انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں جو کیا، اس کی وجہ سے عوام ان کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ عوام ووٹ کے ذریعے اپنا جواب دیں گے۔ آپ نے شاید دیکھا ہوگا کہ جب بی جے پی نے تین ماہ کے لئے یہاں حکومت بنائی، تو ان کے لوگ ہمارے دروازے پر آئے تھے۔ آپ ہی بتائیں کہ کیا اس دوران کسی بڑے رہنما نے دہلی جا کر امت شاہ سے ملاقات کی تھی؟‘‘
Published: undefined
مفتی نے نیشنل کانفرنس پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے ریاست میں 40 سالہ دور اقتدار میں کوئی نمایاں ترقیاتی کام نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی نے جنوبی کشمیر میں تعلیمی اور صحت کے میدان میں قابل ذکر کام کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined