وارانسی: اترپردیش کے سابق وزیر و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر اوم پرکاش سنگھ نے منگل کو یہاں کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ہراسانی بھرے رویہ کو اب عوام برداشت نہیں کریں گے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
Published: undefined
اوم پرکاش سنگھ نے پیر کو یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پولیس لاٹھی چارج میں شدید طور سے زخمی ایس پی کارکنوں سے اسپتال میں ملاقات کر کے ان کا حال معلوم کیا اور پولیس کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وارانسی اور ریاست کے دیگر مقامات پر بے روزگاری اور انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو کچلنے کی آئے دن بربر کارروائی کا نظارہ ریاست کی عوام دیکھ رہے ہیں۔ وقت آنے پر وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔
Published: undefined
اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام بے حد پریشان ہیں اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ کے ذریعہ اپنا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے رویہ سے ریاست کی عوام پریشان ہیں۔ یہ حکومت اب 15مہینوں کی مہمان ہے۔ اوم پرکاش سنگھ سنگھ نے کہا کہ وارانسی میں پیر کو بڑی تعداد میں ایس پی کارکنان پر پولیس نے لاٹھیاں برسائی ہیں جس سے کئی کارکن شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ بے روزگار نوجوان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جارہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز