قومی خبریں

’کھٹاکھٹ سے گھبرائے لوگوں کو عوام فٹافٹ ہٹا دے گی‘، رائے بریلی میں اکھلیش یادو کا پی ایم مودی پر حملہ

اکھلیش یادو نے کہا کہ جب سے بی جے پی والوں نے سنا ہے کہ انڈیا الائنس غریبوں کے لیے کام کرنے والا ہے اس وقت سے وہ راہل گاندھی کے ’کھٹاکھٹ‘ کی نقل کرنے لگے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی کو ہونے والی ہے۔ اسی مرحلے میں رائے بریلی میں بھی ووٹنگ ہونی ہے جو ملک کی اہم سیٹوں میں سے ایک ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ آج جمعہ (17 مئی) کو انڈیا الائنس کے لیڈران نے رائے بریلی میں راہل گاندھی کے انتخابی جلسۂ عام سے خطاب کیا۔

Published: undefined

اس جلسۂ عام میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی راہل گاندھی کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔ اکھلیش یادو نے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ بہت گھبرائے ہوئے ہیں۔ جب سے بی جے پی والوں نے سنا ہے کہ انڈیا الائنس غریبوں کے لیے کام کرنے والا ہے اس وقت سے وہ راہل گاندھی کے ’کھٹاکھٹ‘ کی نقل کرنے لگے ہیں۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ الیکشن کے بعد ہم بیرون ملک چلے جائیں گے لیکن ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کچھ اہم لوگوں کو ایک کے بعد ایک بیرون ملک بھیجا ہے۔ ان کے لوگ ایک کے بعد ’کھٹاکھٹ‘ بیرونِ ملک بھاگ گئے۔اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ جو لوگ ملک کو بڑا بنانے کا خواب دکھا رہے تھے انہوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا۔ جو کہتے تھے ’نہ کھاؤں گا اور نہ کھانے دوں گا‘ وہ سب ڈکار گئے۔ اس لیے آج ملک کی عوام ان سے کہہ رہی ہے کہ ہم آپ کو ہٹا دیں گے ’فٹافٹ-فٹافٹ‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined