قومی خبریں

بہار میں گرمی سے لوگ پریشان، 12ویں تک کے اسکول 18 جون تک بند، جانیں کب ملے گی راحت؟

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور شدید گرمی کی وجہ سے بچوں کی صحت اور زندگی پر خاص طور پر دوپہرکے وقت منفی اثر پڑنے کے امکانات کے پیش نظر اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسکولی طالبات، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اسکولی طالبات، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں میں پیر کو مرطوب گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ پٹنہ اور کئی علاقوں میں اتوار کی شام ہونے والی بارش کے بعد پیر کو تیز دھوپ تھی۔ دریں اثناء پٹنہ ضلع انتظامیہ نے گرمی کے پیش نظر پری اسکول سے 12ویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور شدید گرمی کی وجہ سے بچوں کی صحت اور زندگی پر منفی اثر پڑنے کے امکانات کے پیش نظر اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ گرمی کی وجہ سے آنگن واڑی مراکز کو بھی بند رکھا گیا ہے۔ ویسے، پٹنہ میں اتوار کی شام موسم بدلا اور تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی۔ لیکن، پیر کو یہ ایک بار پھر شدید گرمی ہوگئی۔

Published: undefined

اس دوران محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ یہاں محکمہ نے اگلے دو دنوں میں مانسون کے بہار تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو دنوں میں مانسون بہار تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بہار میں پوروا ہوا کے اثر سے لوگوں کو پسینے والی گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined