ڈیرا سچا سودا چیف بابا گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر 40 دن کی پیرول مل گئی ہے۔ 21 جنوری کو وہ جیل سے باہر آ گئے اور اس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرف ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کہہ رہے ہیں کہ انھیں اس پیرول کی کوئی خبر نہیں ہے، اور دوسری طرف دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال اور کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے پیرول کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Published: undefined
سواتی مالیوال نے بابا رام رحیم کے پیرول پر جیل سے باہر آنے کے بعد سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’عصمت دری کرنے والے اور قاتل رام رحیم کو ایک بار پھر 40 دن کی پیرول دے دی گئی ہے۔ بے شرمی کی سبھی حدیں پار ہو چکی ہیں۔ لوگ اپنی بیٹیوں کو بچائیں، زناکار آزاد گھومیں گے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی رام رحیم کے پیرول پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’گرمیت رام رحیم ملزم نہیں، عصمت دری کا قصوروار ہے۔ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی مدد کے لیے اکتوبر 2022 میں 40 دن کی پیرول ملی تھی، اب پھر 40 دن کی پیرول پر باہر۔ جیل گئے ہیں یا چھٹی منانے؟‘‘ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں ’’اتنی بھاجپائیوں میں بے شرمی کیسے ممکن ہے؟ کیا سچ میں لوگوں کو فرق نہیں پڑتا؟ اتنا سڑ چکا ہے سماج؟‘‘
Published: undefined
دوسری طرف ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر بابا رام رحیم کے پیرول ملنے پر کوئی جانکاری نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’’مجھے اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ رام رحیم کو پیرول ملی ہے، لیکن اگر پیرول ملی ہے تو ضروری عمل پورا کرنے کے بعد ہی ملی ہوگی، اور یہ ان کا حق ہوگا۔ میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا۔‘‘
Published: undefined
اس معاملے میں وزیر برائے ریل رنجیت سنگھ چوٹالہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ گرمیت رام رحیم سنگھ معمولی قیدی ہے۔ وہ پہلے بھی کئی بار پیرول پر جا چکے ہیں۔ یہ ان کا اپنا حق ہے۔ ہر قیدی کو کچھ وقت بعد پیرول پر جانے کا حق ہوتا ہے۔ انھیں ہم پیرول نہیں دیتے بلکہ کچھ اہل افسران دیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز