لکھنؤ: عام آدمی پارٹی کے ریاستی انچارج و راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، جس کا فائدہ عام آدمی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں ملنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی لکھنؤ میں ہونے جا رہا جلسہ تاریخی ہوگا۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے کہا ’’ہماری پارٹی نے آگرہ، شاملی، نوئیڈا، غازی آباد، ایودھیا سمیت دیگر اضلاع میں ترنگا یاترا نکالی، جو پوری طرح کامیاب رہی۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی 2 جنوری کو لکھنؤ میں مہا ریلی ہوگی۔ شہر کے اسمرتی اپون میدان میں منعقد ہونے والی روزگار گارنٹی مہا ریلی 11 بجے ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ریلی میں مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، 24 گھنٹے میں صرف 10 گھنٹے بجلی، بجلی بل بقایا، پانی، تعلیم، کسان اور خواتین تحفظ جیسے مسائل پر اروند کیجریوال جی خطاب کریں گے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے ریاستی انچارج سنجے سنگھ نے اتر پردیش کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہا ریلی میں بڑی تعداد میں شامل ہو کر کامیاب بنائیں۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال یو پی کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کریں گے۔ صوبے میں بیٹیوں کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم، چندہ چوری، مہنگائی، بدعنوانی سے تنگ یوپی کی عوام یوگی حکومت کو بدلنے کے لیے عام آدمی پارٹی کی طرف بڑی امید سے دیکھ رہی ہے۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ’’ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی پارٹی یوپی میں کیسے کامیاب ہو پائے گی؟ میں اُن لوگوں کو جواب دینا چاہتا ہوں کہ ہماری پارٹی امید سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کرے گی۔ اُتر پردیش میں ضلع پنچایت انتخابات میں 40 لاکھ ووٹ عام آدمی پارٹی کو ملے جبکہ 83 ضلع پنچایت ممبر کامیاب ہوئے۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے نتائج کا اثر اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات پر ہونے والا ہے کیونکہ 'کیجریوال حکومت کے ترقیاتی ماڈل کو یو پی کی عوام بھی پسند کر رہی ہے۔' یہی وجہ ہے کہ عام آدمی پارٹی پر یہاں کے لوگ بھروسہ کر رہے ہیں، جس کا پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں زبردست فائدہ ملنے والا ہے۔
Published: undefined
ریاستی انچارج سنجے سنگھ نے کہا کہ 'کیجریوال حکومت کے ترقیاتی ماڈل کو دیکھتے ہوئے یو پی کے عوام ہماری پارٹی کو ووٹ کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت پنجاب میں بنے گی، ساتھ ہی اتراکھنڈ اور گوا میں بھی پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ یوپی کے عوام سیاسی تبدیلی کے لیے آگے آ رہے ہیں اور عام آدمی پارٹی پر بھروسہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ میں ہونے والی ریلی تاریخی ہوگی۔ ریلی کو لے کر پارٹی کارکنان اور عوام میں زبردست جوش و خروش ہے۔ مہا ریلی کے لیے پارٹی کی جانب سے مکمل تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ روزگار گارنٹی مہا ریلی کی تیاری کے لیے پارٹی کے سینئر لیڈران کو مخصوص علاقے کے ریلی انچارج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز