قومی خبریں

یوپی کے عوام نے بی جے پی کے تمام نعروں کو خاک میں ملا دیا: اجے رائے

اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے لوگوں نے ان کے تمام نعروں کو خاک میں ملا دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>اجے رائے / آئی اے این ایس</p></div>

اجے رائے / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے لوگوں نے ان کے تمام نعروں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے انتخابی نتائج پر پورے ملک میں چرچا ہو رہا ہے۔ انڈیا اتحاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس بار یوپی نے مودی جی کے ’400 پار‘ کے نعرے کو خاک میں ملا دیا۔ 80 میں سے 80 سیٹیں جیتنے اور کاشی میں 10 لاکھ ووٹوں سے جیتنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

Published: undefined

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیوریا، مہاراج گنج اور امروہہ کی سیٹیں حکومت کی مدد سے جیتی ہیں۔ ان سیٹوں پر کانگریس جیت رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست بھر میں تشکر یاترا نکالے گی اور ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں تک پہنچے گی۔ راہل گاندھی نے منگل کو رائے بریلی سے اس کی شروعات کی۔ اب یہ یاترا 15 دن تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

اجے رائے نے کہا کہ ملک بھر کے طلباء پریشان ہیں۔ پہلے پرچے صرف یوپی میں لیک ہوتے تھے۔ ریاست میں اب تک 19 بار پیپر لیک ہو چکا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر نے مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ آٹا نہیں ہے، باہر سے منگایا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جموں میں دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر وارانسی اور غازی پور میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہلاک شدگان میں یوپی کے کئی لوگ شامل ہیں۔ حکومت ایسے انتظامات کرے کہ ایسے حملے دوبارہ نہ ہوں۔

دریں اثنا، کانگریس کی رکن اسمبلی آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ بی جے پی نے 370 کے نام پر ووٹ مانگے اور کشمیر میں ایک بھی امیدوار اپنے نشان پر کھڑا نہیں کیا، یوپی نے ان کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined