نئی دہلی: کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کے بعد پارٹی قطعی اکثریت کے ساتھ ریاست میں آرہی ہے۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے، کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ لوگوں نے بی جے پی، خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی "منفی" مہم کو مسترد کر دیا ہے۔ پون کھیڑا نے دعویٰ کیا کہ ہم ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ آرہے ہیں۔
Published: undefined
وہیں کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ "ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے... چند ماہ قبل ہماچل کے نتائج اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، اس لیے وہ سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے حق میں عوام ووٹ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined