جموں: اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ سب سے زیادہ قوم پرست ہیں۔ انہوں نے یہ بات پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے لوگ شہادت دیتے رہے ہیں۔ اس ملک کے لئے اگر کوئی زیادہ قربانیاں دے رہے ہیں تو وہ جموں و کشمیر کے لوگ ہیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جب ہمیں کوئی نیشنلزم کی باتیں سناتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ نیشنلزم ہمارے لوگوں سے سیکھو۔ ہمارے لوگ سب سے زیادہ نیشنلسٹ ہیں'۔
Published: undefined
الطاف بخاری نے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک تصادم کے دوران جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔ قبل ازیں اپنی پارٹی کے جموں دفتر واقع گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایڈوکیٹ وکرم راٹھور پانچ سے زائد دیگر افراد کے ہمراہ ’اپنی پارٹی‘ میں شامل ہوئے۔
Published: undefined
تعلیم یافتہ طبقہ اور منتخب پنچایتی ممبران کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بخاری نے کہا کہ مختصر وقت میں جماعت جموں کے میدانی علاقوں میں اپنا مضبوط کیڈر بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواندہ طبقہ کی شمولیت کا جماعت میں خیر مقدم ہے۔ لوگوں نے پارٹی کی پالیسیوں اور ایجنڈے پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے جو کہ دونوں خطوں کی یکساں ترقی اور اتحاد کی وکالت کرتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارا ماننا ہے کہ سیاسی جماعتیں لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو جو خوا ب بیچے، وہ کبھی حقیقت نہ بن سکے، البتہ اپنی پارٹی لوگوں کو سچ بتانے پر یقین رکھتی ہے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined