قومی خبریں

جموں کے لوگوں نے بھلے ہی بی جے پی کو ووٹ دیا، لیکن حکومت سب کے لیے کام کرے گی: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم چاہتے ہیں امن کے ماحول میں مل کر لوگوں کی خدمت کریں، ایسا نہیں ہے کہ جہاں جہاں ہمیں ووٹ نہیں دیا گیا ہم انھیں بھول جائیں۔‘‘

عمر عبداللہ، @JKNC_
عمر عبداللہ، @JKNC_ 

جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب میں انڈیا اتحاد نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ میں نیشنل کانفرنس نے سب سے زیادہ 42 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور اب عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت سازی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ اس درمیان بدھ کے روز عمر عبداللہ نے میڈیا سے کہا کہ ’’ہم لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد حلف برداری ہوگی۔‘‘

Published: undefined

جموں علاقہ میں بی جے پی کو کثیر ووٹ ملنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں امن کے ماحول میں مل کر لوگوں کی خدمت کریں۔ ایسا نہیں ہے کہ جہاں جہاں ہمیں ووٹ نہیں دیا گیا ہم انھیں بھول جائیں۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ 80 فیصد لوگوں نے جموں میں بی جے پی کو ووٹ دیا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم انھیں فراموش کر دیں۔ ان کو بھی اتنی ہی فائدہ ملے گا جتنا 20 فیصد کو ملے گا۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے انتخابی منشور میں کیے گئے ’ریاستی درجہ‘ سے متعلق وعدے پر بھی اپنا نظریہ بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس حکومت کابینہ کی پہلی میٹنگ میں جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیے جانے کا مطالبہ کرنے والا قرارداد پاس کرے گی۔ اس کے بعد یہ قرارداد وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس بھیجا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined