لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’ان فٹ‘ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ عوام ان کی طرز عمل سے کافی مایوس ہیں جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔
Published: undefined
مایاوتی نے صحافیوں سے کہا کہ عوام نے مودی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرلیا ہے۔ عوام مودی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے میعاد کار لاقانونیت، تناو، نفرت اور افراتفری کا رہا ہے۔ وہ ’پبلک آفس ہولڈ‘ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مودی آئین، قانون اور ’راج دھرم‘ کو نبھانے میں ناکام رہنے والے وزیر اعلی اور وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحث عام ہے کہ کہ نوٹ بندی بڑا گھپلہ تھا اور اب یہ جانچ کا موضوع ہے۔ بیرون ممالک سے کالا دھن لانے میں مودی حکومت ناکام رہی ہے۔ کالا دھن واپس نہ لانے کے پیچھے کیا سیاست کار فرما ہے اس کی جانکاری ان کو نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہی لوگ انہیں (مایاوتی) ’دولت کی بیٹی‘ کہتے ہیں جو دلتوں کے تئیں سخت نفرت اور چھوت چھات روا رکھتے ہیں۔ یہ لوگ صدیوں سے دلت، پچھڑوں، متاثرہ سماج کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والوں میں بی جے پی کو نمبر ون بتایا۔
Published: undefined
بدھ کے روز مایاوتی نے دیوریا میں اتحاد کے امیدواروں کے حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اتحاد کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں جارہی ہیں لیکن لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ دائمی اور مضبوط ہے اور لمبے عرصے تک چلے گا۔ اب ان کی جملے بازی اور ڈرامہ بازی نہیں چلنے والی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بی جے پی پر گذشتہ انتخابات میں کیے گئے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صرف سرمایہ کاروں اور مالداروں کو مالا مال کرنے میں مشغول ہے۔ حکومت انہیں کی چوکیداری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ذات، پات، فرقہ واریت اور مادہ پرستانہ سوچ کی ہے اور انہوں نے غریبوں، پچھڑوں اور اقلیتوں کا ترقی نہیں کی ہے۔
Published: undefined
بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ پورے ملک میں دلت، قبائلی اور او بی سی سماج کے نوکری میں ریزرویشن کا کوٹہ ادھورا پڑا ہے۔ پرموشن میں ریزرویشن کا فائدہ بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ہراسانی اور استحصال کا سلسلہ جاری ہے اور اعلی سماج کے غریبوں کی صورتحال بھی خراب ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز