نئی دہلی: ’’کانگریس کے ذریعہ تیار کی گئی دہلی کو گزشتہ 11 سالوں میں تباہ کرنے والی عآپ اور بی جے پی سے عوام پریشان ہیں۔ عآپ اور بی جے پی کی ناانصافی کے خلاف دہلی والوں کو انصاف دلانے کے لیے 8 نومبر سے شروع ہوئی کانگریس کی ’دہلی نیائے یاترا‘ کے پہلے مرحلہ میں عوام کی بھرپور حمایت ملی۔ عوام کے جوش سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ وہ کانگریس کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔‘‘ یہ بیان دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دیا۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ ’دہلی نیائے یاترا‘ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ ختم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلہ میں 8 دن کی یاترا 15 نومبر کو گوکل پوری اسمبلی حلقہ سے وندے ماترم ترانہ گا کر اور قومی پرچم لہرا کر اسے سلامی دیتے ہوئے آگے بڑھے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ ہزاروں کانگریس کارکنان اور نیائے جنگجوؤں کے ساتھ چلنے والی دہلی نیائے یاترا کا دہلی والے ایک گروپ میں جس طرح سے استقبال اور احترام کر رہے ہیں، اس سے نیائے یاترا میں چلنے والے جنگجوؤں میں لگاتار جوش بڑھ رہا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ ناانصافی کے خلاف انصاف کے لیے جدوجہد اور دہلی والوں کو احترام دلانے کے لیے شروع کی گئی دہلی نیائے یاترا میں چلتے ہوئے دہلی کے باشندوں کے ساتھ ہو رہی ان کی پریشانیاں اور مسائل پر گفتگو کے بعد ہماری نیائے یاترا کا مقصد کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ واقعی میں عآپ اور بی جے پی کی کھوکھلی اور گمراہ کن سیاست، بدعنوانی اور بے راہ روی سے تنگ آ چکے ہیں۔
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ دہلی نیائے یاترا میں نیائے جنگجو دہلی کے ہر اس مسئلہ پر لوگوں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں جس سے عوام متاثر ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی لوگوں کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے اور معاشی طور سے متاثر کرنے والا ایشو ہے۔ اس پر بی جے پی کی مرکزی حکومت اور دہلی کی عآپ حکومت قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت رہی ہے۔ مہنگائی کی وہج سے خواتین کی رسوئی کا بجٹ پوری طرح سے بگڑ چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined