قومی خبریں

ایودھیا کے لوگوں نے دکھا دیا کہ مندر کی سیاست کو کیسے درست کیا جائے: شرد پوار

این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ رام مندر انتخابی ایجنڈا ہوگا اور اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا لیکن ہمارے ملک کے لوگ بہت سمجھدار ہیں

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس

 

فیض آباد لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار کے شکست کی بازگشت کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ایک جانب اگر بی جے پی شکست کے اس صدمے سے نہیں نکل پا رہی ہے تو اپوزیشن کی جانب سے اس شکست کی مختلف توضیحات کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں اب این سی پی-ایس پی کے شردپوار کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایودھیا کے لوگوں نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کو شکست دے کر دکھا دیا کہ مندر کی سیاست کو کیسے درست کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

شرد پوار نے یہ بیان منگل (11 جون) کو بارامتی میں دیا ہے جہاں وہ تاجروں کی ایک میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ رام مندر انتخابی ایجنڈا ہوگا اور حکمراں پارٹی کو اس سے ووٹ ملے گا اور اس کا فائدہ ہوگا لیکن ہمارے ملک کے لوگ بہت سمجھدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو احساس ہوا کہ مندر کے نام پر ووٹ مانگے جا رہے ہیں تو انہوں نے الگ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

این سی پی-ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ڈر تھا کہ مندر کو ووٹ مانگنے کے لیے انتخابی ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ایودھیا کے لوگوں نے (بی جے پی امیدوار کو شکست دے کر) دکھا دیا کہ مندر کی سیاست کو کیسے درست کیا جائے۔ واضح رہے کہ فیض آباد پارلیمانی حلقہ میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے حالیہ انتخابات میں موجودہ بی جے پی ایم پی للو سنگھ کو 54,567 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اسی حلقے میں ایودھیا ہے جہاں کی رام مندر پر بی جے پی کی پوری سیاست چلتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined