نئی دہلی: کانگریس نے مہنگائی کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کورونا کی وبا سے زیادہ آج مہنگائی سے خوفزدہ ہیں۔
کانگریس کے ترجمان اور پارٹی کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سبزیوں کے دام، ادویات کے دام، پٹرول-ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر اشیا کے دام اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی سبزیوں کے دام آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔ لیمو، ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب پٹرول-ڈیزل کے داموں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ گزشتہ 14 دنوں میں پٹرول ڈیزل کے داموں میں 14 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں ن ے کہا کہ اہم ترین بات یہ ہے کہ مرکزی نے پالیمانی اجلاس کے دوران بھی مہنگائی پر کوئی بحث نہیں کرائی، جبکہ حزب اختلاف کی جماعتیں لگاتار مہنگائی پر بحث کرانے کا مطالبہ کرتی رہیں۔
Published: undefined
ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ملک میں آج زبان کو ایک مرتبہ پھر مسئلہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ کانگریس کی جانب سے برسوں قبل زبان کے نام پر ہونے والے تنازعہ کو ختم کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس پر بیان دے رہے ہیں جبکہ ملک میں متعدد حل طلب مسائل موجود ہیں جن پر عام جواب چاہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف تقسیم کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined