کیرالہ میں تنور کے قریب کوراپوزا ندی کے مہانے پر اوٹوپورم-تھوول تھیروم ساحل پر پیش آئے ایک کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں پارپنگڑی کے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی موت ہو گئی۔ تمام 22 مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے 10 منٹ کے اندر ماہی گیروں اور مقامی باشندوں نے 10 مسافروں کو بچا لیا۔
Published: undefined
پولیس کو شبہ ہے کہ حادثے میں ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش میں بحریہ، این ڈی آر ایف، فائر ڈپارٹمنٹ، ریسکیو اسکوبی ٹیم اور مقامی ماہی گیر مہم چلا رہے ہیں۔ کشتی کے مالک تنور کے رہائشی نذر کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد نذر فرار ہو گیا۔ چار شدید زخمی بچوں کو کوٹکل کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں لوگوں کی موت سے رنج زدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ وزیر اعظم ریلیف فنڈ ( پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2،2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
اس دوران کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بھی کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر تعزیت کی اور کہا کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز