قومی خبریں

کورونا کے بعد اس سال ممبئی میں نماز تراویح کیلئے نمازیوں کااژدھام

دوسال کے وقفہ کے بعد مساجد میں ہورہی نماز تراویح کے لیے مسجدیں نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی ہیں اور لوگوں میں زبردست جوش نظر آ رہا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ممبئی میں امسال شمالی ہند سے ایک بار پھر سینکڑوں حفاظ کرام نمازتراویح میں قرآن کریم سنانے کے لیے تشریف فرماہیں۔ دوسال کے وقفہ کے بعد مساجد میں ہورہی نماز تراویح کے لیے مسجدیں نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہیں۔ متعددمساجد،مسلم بستیوں ،کالونیوں اور میدانوں میں خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔

Published: undefined

ممبئی کے جنوب وسطی علاقے شیخ مصری، انٹاپ ہل ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے،جہاں حضرت شیخ مصری رح،حضرت محی الدین بھٹکلی شاہ رح ،حضرت برکت علی شاہ رح کے مزارات اور مسجدیں واقع ہیں۔ان میں حضرت بھٹکلی شاہ رحمتہ اللہ مسجد کے امام وخطیب مولاناشاہد خان گزشتہ 45 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Published: undefined

مولاناشاہد1978 کے آس پاس بہار کے کشن گنج سے ممبئی تشریف لائے اور شیخ مصری درگاہ مسجد میں امامت کرنے لگے اور چند ماہ کے بعد انہیں حضرت بھٹکلی شاہ مسجد میں عارضی طورپرامامت سونپی گئی اور 1980 سے مسلسل امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Published: undefined

مولانا شاہد مسجد اورمزار کے احاطے میں واقع مدرسہ کی ناظم بھی ہیں۔پورے علاقے میں مشہور اور شہرت رکھنے والے مولاناشاہدنے ایک گفتگو کے دوران مسلمانوں کے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کیا اور کہاکہ مسلم نوجوان نسل کی دین سے دوری تشویشناک امر ہے۔ مسلمان میلے ٹھیلوں میں پڑگئے ہیں،عتس کے دوران طرح طرح کی خرافات سے وہ ناخوش ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کے دوران بھی عبادت ،تلاوت اور ذکر کے بجائے جگہ جگہ نوجوان کھیل کود میں مشغول نظرآتے ہیں،جس سے بچنا چاہئیے۔حال میں انہوں نے انٹاپ ہل مسلم قبرستان کی بہتری اور درستگی کے کام کے افتتاح پر ان کی تقریر اورموت وزندگی پر ان کاکلام سن کر سبھی مسلک اور فرقے کے لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ان دنوں شدید علیل ہیں،چند ہفتے پہلے گردے کی تکلیف کی وجہ سے ڈائلیسس کروانا پڑرہا ہے۔صحت جواب دے چکی ہے اور کئی ہفتے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج رہے،لیکن اب گھر پر ہی ہیں اور ہفتے میں کئی مرتبہ ڈائلیسس نے مزید کمزور کردیا ہے، لیکن ماہ رمضان میں بستر پر بھی کلام الہی زبان پر جاری رہتا ہے ،اور تلاوت جاری رہتی ہے۔ان۔کی صحتیابی کے لیے گزشتہ جمعہ حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد میں خصوصی دعاکی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined