قومی خبریں

’ہندوستان میں لوگوں کو تاناشاہی کے خلاف لڑنا ہوگا‘، ضمانت پر رِہا منیش سسودیا نے عوام سے کیا خطاب

عآپ لیڈر منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ وہ جیل میں تھے تو انھیں ضمانت ملنے کی فکر نہیں تھی، لیکن انھیں یہ دیکھ کر تکلیف ہوئی کہ تاجروں کو فرضی معاملوں میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

منیش سسودیا، تصویر ویپن/قومی آواز

 

عآپ کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کے روز پارٹی کارکنان اور عوام سے ملک میں موجود تاناشاہی کے خلاف جنگ لڑنے کی اپیل کی۔ دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں سسودیا کو کل ہی سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے جس کے بعد وہ ایک نئے جوش کے ساتھ پارٹی لیڈران و کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

آج سسودیا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں عآپ کارکنان و عوام سے خطاب کیا جس میں وہ بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ (بی جے پی والے) لوگ آئین سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں۔ ہر شخص کو اس تاناشاہی کے خلاف لڑنا ہوگا، جو نہ صرف لیڈروں کو جیل میں ڈال رہے ہیں بلکہ شہریوں کو بھی پریشان کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ جب وہ جیل میں تھے تو انھیں ضمانت ملنے کی فکر نہیں تھی، لیکن انھیں یہ دیکھ کر تکلیف ہوئی کہ تاجروں کو فرضی معاملوں میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ وہ بھی صرف اس لیے کہ انھوں نے بی جے پی کو چندہ نہیں دیا۔ اپنے خطاب میں سسودیا نے پارٹی چیف اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ایمانداری کی علامت ہیں۔

Published: undefined

سسودیا نے کہا کہ کیجریوال کے کام کو بدنام کرنے کی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں، اور اگر اپوزیشن کے لیڈران اس تاناشاہی کے خلاف متحد ہو جائیں تو کیجریوال 24 گھنٹے میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔ سسودیا نے اپنی ضمانت سے متعلق فیصلے پر کہا کہ کل سپریم کورٹ نے آئین کی طاقت کا استعمال کر تاناشاہی کو کچل دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وہ امید کر رہے تھے کہ سات آٹھ ماہ میں انھیں انصاف مل جائے گا، لیکن اس میں 17 ماہ لگ گئے، پھر بھی آخر میں سچائی کی ہی جیت ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined