ملک میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں کئی طرح کی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس درمیان آسام کی بی جے پی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس کو لے کر لوگ پریشان ہیں۔ دراصل آسام حکومت نے بڑھتی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2021 کے بعد سے جن گھروں میں 2 سے زائد بچے پیدا ہوں گے، ان والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔
Published: 22 Oct 2019, 12:11 PM IST
میڈیا ذرائع کے مطابق پیر کے روز آسام کی کابینہ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ 2 بچوں سے زیادہ کی پیدائش پر اب والدین کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔ اس سلسلے میں ایک بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی فیملی کی ایک حد طے کی گئی ہے اور یکم جنوری 2021 سے دو سے زیادہ بچے والوں کو سرکاری ملازمت نہیں دی جائے گی۔
Published: 22 Oct 2019, 12:11 PM IST
قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ 15 اگست کے موقع پر پی ایم نریندر مودی نے لال قلعہ سے بڑھتی آبادی پر فکر کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر ہمیں آنے والی نسل کے لیے سوچنا ہوگا۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ چھوٹی فیملی سے گھر میں خوشی کا ماحول رہتا ہے اور ساتھ ہی ملک کا بھی بھلا ہوتا ہے۔
Published: 22 Oct 2019, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Oct 2019, 12:11 PM IST