قومی خبریں

عوام نے پی ایم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 4 جون کو ’انڈیا‘ کی حکومت بنے گی: ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ (15 مئی) کو لکھنؤ میں کہا کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

لکھنؤ: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ (15 مئی) کو لکھنؤ میں کہا کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس 4 جون کو نئی حکومت بنا رہا ہے۔ کانگریس صدر یوپی کے دارالحکومت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: undefined

انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے پی ایم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے ملک کے ماحول کو دیکھتے ہوئے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ انڈیا اتحاد 4 جون کو نئی حکومت بنانے جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’2024 کا الیکشن سب سے اہم الیکشن ہے، یہ جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے، یہ نظریے کا الیکشن ہے، ایک طرف غریبوں کے حق میں لڑنے والی جماعتیں متحد ہو کر لڑ رہی ہیں، دوسری طرف امیروں کے ساتھ رہنے والے رہ اندھی عقیدت میں جو خود کو صحیح لگتا ہے وہ کرنے والے لوگ مذہب کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا، ’’ہماری لڑائی غریبوں کی طرف سے ہے۔ جن کو ایک وقت کا کھانا نہیں ملتا، جنہیں نوکری نہیں ملتی۔ ڈگری اور ڈپلومہ ہونے کے بعد بھی انہیں نوکری نہیں مل رہی ہے۔ بہت ساری اسامیاں خالی ہیں۔ حکومت میں جو نوکریاں ہیں، ان کو پُر کرنا ہے، مرکزی حکومت اسامیوں کو پر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

کھڑگے نے مزید کہا، ’’انڈیا اتحاد بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہا ہے۔ ہم سب کو جمہوریت کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے، ورنہ ہم غلامی میں چلے جائیں گے۔ سب کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ اگر جمہوریت نہیں ہوگی اور آمریت ہوگی تو آپ ووٹ کیسے کریں گے۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ جہاں بی جے پی والے مضبوط ہیں وہیں اپوزیشن کے لوگوں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ الیکشن ایجنٹوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے ذریعہ شناختی کارڈ کی جانچ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ مادھوی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک خاتون امیدوار برقع اور نقاب ہٹا ہٹا کر دیکھ رہی تھی، ایسے حالات میں شفاف اور آزادانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔

Published: undefined

کھڑگے نے کہا، ’’ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ انڈیا اتحاد آگے ہے اور بی جے پی پیچھے ہے۔ بی جے پی لیڈر آئین کو بدلنے کی بات کرتے ہیں لیکن مودی خاموش ہیں۔ ایسے لوگوں کو پارٹی سے کیوں نہیں نکالا جاتا؟ مودی اپنی تقریر میں مٹن، چکن، منگل سوتر کی بات کرتے ہیں۔ اگر آپ ووٹ لینا چاہتے ہیں تو اپنے کام پر ووٹ حاصل کیجئے!‘‘

انہوں نے کہا، ’’ہم دلتوں، پسماندہ لوگوں اور قبائلیوں کی بہتری کے لیے ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے۔ مودی جی نے کہا کہ اگر آپ کے گھر میں دو بھینسیں ہیں تو آپ ایک مسلمان کو دیں گے۔ وزیر اعظم اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ کیا کہیں۔ مودی نے رام کا اتنا نام نہیں لیا ہوگا جتنی ہم لوگوں کو گالیاں دی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined