وارانسی: گجرات میں پاٹيدار آرکشن آندولن کے بعد ملک بھر میں سرخیوں میں آئے ہاردک پٹیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت میں ہر کوئی خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔
پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل کا بابت پور ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے استقبال کیا۔ اس کے بعد شہر کے راستوں پر جگہ جگہ لوگوں نے ان کا قافلہ روکا اور پھول مالا پہنائی۔ شہر میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اس دوران ہاردک پٹیل نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’میں کئی دنوں سے اترپردیش میں گھوم رہا ہوں۔ مختلف اضلاع میں لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے وارانسی پہنچا ہوں۔ تمام جگہوں کے کسان، نوجوان اور غریب لوگوں کا کہنا ہے کہ قریب ساڑھے چار برسوں بعد بھی مودی نے اپنا انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، جس سے وہ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ہاردک پٹیل نے کہا کہ مودی کے خلاف چناؤ لڑنے نہیں بلکہ وہ نوجوانوں اور کسانوں سے ملنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس نے 70 سالوں میں کیا کیا کہ بھول کر بی جے پی نے ساڑھے چار سال میں کیا کیا یہ دیکھنا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لوگوں میں زبردست غصہ ہے جو لوک سبھا انتخابات میں ضرور ووٹ کی شکل میں سامنے آئے گا اور لوگ اسے اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined