قومی خبریں

عوام کو پی ایم مودی کی تقریروں پر بھروسہ نہیں، ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی: کانگریس

کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا کہنا ہے کہ کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخاب پوری طاقت کے ساتھ لڑ رہی ہے اور ہمیں کامیابی ضرور حاصل ہوگی، کانگریس ریاست میں اکثریت حاصل کرے گی اور حکومت تشکیل دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>پون کھیڑا / ویڈیو گریب </p></div>

پون کھیڑا / ویڈیو گریب

 

کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے 14 ستمبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی کا دعویٰ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہریانہ میں کانگریس کی حکومت آ رہی ہے۔ اس میں کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج سے ہریانہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتخابی بگُل پھونک رہے ہیں، لیکن ہم ان کی تقریروں کو نہیں سنتے، کیونکہ ان کی تقریروں پر عوام کو بھروسہ نہیں ہے۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے نامہ نگاروں سے واضح لفظوں میں کہا کہ کانگریس ہریانہ اسمبلی انتخاب پوری طاقت کے ساتھ لڑ رہی ہے اور ہمیں کامیابی ضرور حاصل ہوگی، کانگریس ریاست میں اکثریت حاصل کرے گی اور حکومت تشکیل دے گی۔ انھوں نے ہریانہ کے مسائل کی طرف بھی میڈیا کی توجہ مبذول کی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی سے ملحق فرید آباد میں آبی جماؤ کے مسئلہ سے عوام پریشان ہیں۔ یہاں پر آبی جماؤ سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ پون کھیڑا کا کہنا ہے کہ ہریانہ کئی سالوں سے اس طرح کے مسائل سے نبرد آزما ہے۔ یہاں بغیر کسی اصول کے غیر منصوبہ بند تعمیراتی کام چل رہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور تجاوزات دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی اس کی پروا نہیں کرتا، یا اس پر توجہ نہیں دیتا، کیونکہ تجاوزات کے لیے ذمہ دار لوگ حکومت سے جڑے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو اب بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہماری ہمدردی اس کنبہ کے ساتھ ہے جنھوں نے آبی جماؤ کے دوران اپنا ایک رکن گنوایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہریانہ کی 90 نشستوں پر کانگریس، عآپ اور بی جے پی نے اپنے 90-90 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ 12 ستمبر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل پورا ہو چکا ہے۔ ریاست میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور 8 اکتوبر کو نتائج برآمد ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined