بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال مکے تلیا تھانہ علاقے کے اسلام پورا میں کچھ لوگوں کے ذریعہ پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات اسلام پورا علاقے میں کچھ لوگوں کے جمع ہونے کی اطلاع پر پولیس دستہ موقع پر پہنچا، جہاں لوگوں نے پولیس پر لاٹھی اور تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں پولیس کے دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
واقعہ کے بعد پولیس نے فریادی کانسٹیبل کی شکایت پر سات نامزد سمیت تقریباً ایک درجن لوگوں پر کیس درج کرلیا ہے۔ واقعہ کے بعد معاملے کی جانچ میں پولیس لگ گئی ہے، لیکن ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دارالحکومت بھوپال میں پولیس دستے پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ کورونا کی اس وبا سے بچاؤ میں لگے پولیس دستے پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شیوراج چوہان نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’دن رات ایک کرکے عوام کو اس وبا سے بچانے میں لگے پولیس اہلکاروں پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ’کبوتر‘ ہو ’کچوڑی‘، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ بدامنی پھیلانے والے غنڈے بدمعاشوں کو سبق سکھانا بے حد ضروری ہے۔ ان غنڈوں پر قومی سکیورٹی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined