نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے راجدھانی دہلی میں بڑھتی آلودگی پر آج شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کئی اسٹیشنوں پر اے کیو آئی کی خراب ایئر کوالٹی 300-201 درج کی جا رہی ہے، وہیں کچھ اسٹیشنوں پر ایئر کوالٹی 400-301 دیکھی گئی ہے، یعنی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ اے کیو آئی اتنی خطرناک حد پر پہنچ گئی ہے کہ اسپتالوں میں لوگ آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں ہونے والی دقت کی شکایت لے کر بھرتی ہو رہے ہیں۔ 13 مقامات ایسے ہیں جہاں آلودگی سب سے زیادہ ہے۔ ان میں سے 7 مقامات پر ایئر کوالٹی 300 سے زیادہ، جبکہ آنند وہار میں 351 اور منڈکا میں 347 رہی ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے عام آدمی پارٹی کی حکومت یہ یقین دلاتی رہی ہے کہ وہ موثر اقدامات کے ذریعہ دہلی کی آلودگی اور جمنا کی گندگی کو ختم کر دے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ زمینی سطح پر کوئی کام اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ آلودگی پر قابو پانے کے متعلق صرف زبانی دعوے کئے جا رہے ہیں۔ دیوالی سے قبل ہی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی طبیعت خراب ہو رہی ہے۔ ایسے میں جب کل دیوالی کا تہوار ہے تو زہریلی ہوا میں اضافہ کا بہت زیادہ امکان ہے۔ اس کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ کیجریوال اپنی پد یاترا کے دوران لوگوں سے ملنے سے ڈر رہے ہیں، کہیں انہیں دہلی کی عوام کے غصہ کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔ پد یاترا کے دوران لوگ ان سے ایسے ایسے سوالات پوچھ رہے ہیں جن کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ کیجریوال اپنی پد یاترا میں صرف تعلیم اور صحت کے غیر موجود دہلی ماڈل کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں۔ کیجریوال فضائی اور آبی آلودگی کی حقیقت کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولتے ہیں۔ آلودگی کے مسائل کو حل کرنے میں عام آدمی پارٹی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی حکومت نے دھول، خستہ حال سڑکوں اور فضائی آلودگی جیسے بنیادی مسائل پر بالکل بھی توجہ نہیں دی ہے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کیجریوال، سسودیا، سنجے سنگھ، موجودہ وزیر اعلیٰ آتشی اور دیگر وزراء نے خستہ حال سڑکوں، دھول اور آلودگی والے علاقوں میں جا کر صرف ڈرامہ کیا تھا۔ اس وقت کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ تمام خستہ حال سڑکیں دیوالی سے پہلے درست کر دی جائیں گی۔ کیجریوال کا یہ وعدہ بھی دیگر وعدوں کی طرح صرف ایک جملہ ثابت ہوا، اور کاغذوں تک ہی محدود رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: عارف عثمانی