بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے اتوار کے روز مہنگی شرحوں پر بجلی دستیاب کرانے اور بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام سے وصولی کرنے کے تعلق سے ریاست کی شیو راج سنگھ چوہان کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کانگریس کی حکومت نے 2019 میں 100 یونٹ بجلی 100 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت نے بجلی مہنگی کر دی ہے اور جس سے عوام پریشان ہیں۔ کمل ناتھ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی دی جائے، یہ عوام کا حق ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں بجلی کی شرحوں میں اضافہ کرنے کی تیاری چل رہی ہے اور بحث ہے کہ بجلی کے داموں میں 8 فیصد تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دراصل جبل پور ہائی کورٹ نے مالی سال 2021-22 میں بجلی کی شرحوں کو تبدیل کرنے پر عائد پابندی کو ہٹا لیا ہے، جس کے بعد ریاستی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیٹی نے نیا ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ خبر ہے کہ بجلی کمپنی نے 8.2 فیصد اضافہ کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined