قومی خبریں

عوام اس بار بی جے پی کو چار سو سیٹوں پر ہرانے جا رہی ہے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے کہا کہ دونوں مرحلوں میں مغرب سے جو ہوا چلی وہ بی جے پی کے خلاف تھی۔ بی جے پی مرادآباد ڈویژن میں کہیں بھی اپنا کھاتہ نہیں کھولنے والی ہے، ہم رام پور اور مرادآباد کی سیٹیں جیت رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

اکھلیش یادو /  ویڈیو گریب

 

اترپردیش کی سنبھل لوک سبھا سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار ضیاء الرحمن برق کی انتخابی  مہم میں شریک ہوتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اب لوگ بی جے پی کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔ دونوں مرحلوں میں مغرب سے جو ہوا چلی وہ بی جے پی کے خلاف تھی۔ بی جے پی مرادآباد ڈویژن میں کہیں بھی اپنا کھاتہ نہیں کھولنے والی ہے، ہم رام پور اور مرادآباد کی سیٹیں جیت رہے ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ سنبھل کے لوگ بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔ یہاں بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے ہارنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت شفیق الرحمان برق کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ایک زندہ دل انسان کی یادوں کو ووٹ دینے کا ہے۔ ہر ووٹ ایس پی امیدوار کو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں کو ہوا کا رخ معلوم نہیں تھا اس لیے وہ 400 پار کہہ رہے تھے، مگر اس بار عوام انہیں 400 سیٹوں پر ہرانے جا رہی ہے۔ بی جے پی والے اب اپنا نعرہ ہی بھول گئے ہیں۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ کسان پریشان ہیں۔ مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر دوسری جانب بی جے پی غریبوں کو لوٹ رہی ہے۔ اس بار کسان اور غریب بی جے پی کا صفایا کرنے جا رہے ہیں۔ دہلی میں انہوں (بی جے پی) نے کیلیں لگوائی تھیں اور ڈیزل نہیں دیتے تھے۔ حکومت کو تینوں کالے قوانین واپس لینے پڑے۔ کسان بھائی اس بار حکومت بدلیں گے اور انڈیا الائنس کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس حکومت آنے کے بعد ہم ایم ایس پی کا قانون بنائیں گے۔ کسانوں کو ان کے حقوق دیں گے اور ان کے قرضے معاف کریں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 5 کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض لینے والوں کے قرض معاف کر دیئے لیکن کسان بھائیوں کا لاکھوں کا قرض معاف نہیں کیا ۔ کسانوں کے لاکھوں روپے کے قرض ہم معاف کام کریں گے، تب ہی ہندوستان ترقی یافتہ ہوگا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ کسان نوجوان دکھی ہیں۔ بی جے پی نے نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔ انہیں نوکریاں نہیں دی گئیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجادیا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ یہ خاکی (پولیس) والے کبھی کبھی ناراض ہو جاتے ہیں اور لاٹھیاں دکھانے لگتے ہیں۔ بی جے پی والے آئیں گے تو ان خاکی لوگوں کی نوکری بھی 3 سال کر دیں گے۔ یہ دوسرے ڈریس والے (سی آر پی ایف) کی بھی نوکری 3 سال کر دیں گے۔ اس لیے عوام اس بار بی جے پی کو ہٹانے کر ہی دم لے گی۔ وہ اپنے من کی بات تو کرتے ہیں مگر آئین کی بات نہیں کرتے ہیں۔ ہم آئین کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ ایک طرف وہ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ہم آئین کی حفاظت کرنے والے لوگ ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کے بڑے بڑے ہورڈنگز سے ایک انجن غائب ہے، مگر جب عوام ووٹ دے گی تو اس ایک انجن کو بھی غائب کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جو گودام بنوایا ہے تمام بدعنوان لوگ اس گودام میں پہنچ گئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی والے جس زبان کا استعمال کر رہے ہیں وہ ہارنے والوں کی زبان ہے اور جو رجحانات آرہے ہیں وہ ان کی شکست کے ہیں۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے الیکشن لڑنے کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر وہ الیکشن لڑ رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔ آپ لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ  اس بار انڈیا الائنس اور پی ڈی اے جیتنے جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined