قومی خبریں

تاناشاہی قوتوں کے خلاف عوام لڑ رہے الیکشن: کلپنا سورین

کلپنا سورین نے منگل کو کوڈرما لوک سبھا حلقہ انتخاب کے تیسری میں انڈیا اتھاد کے تحت سی پی آئی (ایم ایل) کے امیدوار ونود سنگھ کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>کلپنا سورین / آئی اے این ایس</p></div>

کلپنا سورین / آئی اے این ایس

 

کوڈرما: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی بیوی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی مرکزی تشہیرکار کلپنا سورین نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کو تبدیل کرنے کی ذہنیت والی تاناشاہی قوتوں کے خلاف اس مرتبہ عوام الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام انہیں سبق سکھانے کے لئے کمر بستہ ہیں۔

کلپنا سورین نے منگل کو کوڈرما لوک سبھا حلقہ انتخاب کے تیسری میں انڈیا اتھاد کے تحت سی پی آئی (ایم ایل) کے امیدوار ونود سنگھ کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔

Published: undefined

انہوں نے لوگوں سے پارلیمنٹ میں جھارکھنڈ کی آواز مضبوطی کے ساتھ رکھنے والے نمائندگان منتخب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کاہ کہ دہلی جا کر جھارکھنڈ کے مسائل کو بھول جانے والے اور خاموشی اختیار کرنے والوں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ 13 مئی کو جھارکھنڈ کی چار سیٹوں کے انتخابات میں عوام تاناشاہی قوتوں کو ووٹ کی چوٹ دے کر اپنے غصہ کا اظہار کرے گی۔

Published: undefined

مرکزی حکومت اور بی جے پی حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے وسائل پر ان کی گدھ کی سی نظر ہے۔ کوئلہ-لوہا سے لے کر دامودر براکر تک کا پانی کا فائدہ دوسروں کو دیا جا رہا ہے۔ کوڈرما میں ابرک (مائیکا) کی صنعت کی بدحالی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے اس کے لئے مقامی ارکان پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں ایک بڑی آبادی کا ذریعہ معاش ابرک کی کانکنی ہے لیکن اس کے قانونی طور پر کانکنی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ثالثوں کا سہارا لے کر کام چلانا پڑتا ہے۔ کان دھنسنے جیسی خبر بھی آتی رہتی ہے۔ لوگوں کو کوڈرما میں جن عوامی نمائندگان کو منتخب کیا تھا، انہوں نے یہاں کے مسائل پر کبھی کام نہیں کیا۔ ہیمنت سورین کی حکومت نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی تھی اور ابرک کی باضابطہ کانکنی شروع کرانے کے لئے فیڈریشن تشکیل دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined