قومی خبریں

دہلی کی فضا میں گھٹن محسوس کر رہے ہیں لوگ، اے کیو آئی پہنچا 356 پر

اتوار کو آنند وِہار میں 406 اور جہانگیر پوری میں 420 ریکارڈ کیا گیا اے کیو آئی۔ فضائی آلودگی سے پریشان لوگ ٹھیک سے کام نہیں کر پا رہے ہیں اور جلد تھک جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آلودگی، علامتی تصویر</p></div>

آلودگی، علامتی تصویر

 

راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کو دہلی کا اے کیو آئی 356 ریکارڈ کیا گیا جو 'انتہائی خراب' کے زمرے میں آتا ہے۔ دیوالی سے پہلے اس زہریلی فضا میں لوگوں کو سانس لینے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آنند وِہار میں اے کیو آئی 400 پوائنٹس کو پار کر چکا ہے جو اتوار کو صبح 10 بجے 406 ریکارڈ ہوا۔ اسے 'سنگین' زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو یہاں کا اے کیو آئی 367 درج ہوا تھا۔ دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں حالت اور بھی سنگین ہو گئی ہے یہاں اے کیو آئی 420 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ تین دنوں میں دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

Published: undefined

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتوار کو قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس سے لوگوں میں گھٹن محسوس کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ ہفتہ کو دہلی کا اوسط اے کیو آئی 255 درج کیا گیا تھا جسے 'خراب' زمرے میں مانا جاتا ہے۔ لیکن آج 'انتہائی خراب' زمرے میں شامل ہو گیا ہے۔

دہلی کے علاقوں میں آنند وِہار میں 406، جہاگیر پوری میں 420، علی پور میں 409، آئی ٹی او میں 371، چاندنی چوک میں 321 اور دوارکا میں 351 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ دہلی کی فضا میں آلودگی کی سطح کو واضح طور پر ظاہر کر رہا ہے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی میں آئے ایک شخص ہمانشو نے کہا کہ بڑھتی آلودگی سے گھٹن محسوس ہوتی ہے۔ حکومت کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک سائیکل سوار نے بتایا کہ انہیں سانس لینے میں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ اس نے کہا ''ہم دہلی سے ہیں اور ہم (سائیکل سوار گروپ) یہاں روزانہ سائیکل چلاتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے فضائی آلودگی کی حالت کے سبب ہمیں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ ہم ٹھیک سے سانس نہیں لے پا رہے ہیں، آلودگی کے سبب ہم جلدی تھک جاتے ہیں، منھ میں ماسک پہننے کے باوجود کوئی راحت نہیں مل پا رہی ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined