قومی خبریں

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی نئی شکل ظاہر ہونے سے تشویش

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جس کو دیکھ کر صاف محسوس کیا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس اپنی شکل بدل رہا ہے۔ کچھ مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات بھی نظر نہیں آئیں جو فکر انگیز ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

کولکاتا: جلد کی بیماریوں کے ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جلد کے ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس کے علامات نہیں تھے مگر جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس اپنی شکل بدل رہا ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی علامات کی نئی شکل ظاہر ہونے پر کلکتہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جلد پر خارش یا پھر ہاتھ اور پیر کے انگلیوں پر خارش زدگان کی متعدد جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ تو کورونا وائرس سے متاثر ہیں جب کہ ان لوگوں کو کھانسی، بخار اور سانس کی کوئی تکلیف نہیں تھی۔

Published: undefined

خود وزارت صحت نے کورونا کی متعدد نئی علامات کے بارے میں رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کورونا وائرس آہستہ آہستہ اپنے کردار کو تبدیل کررہا ہے۔ اب تک بخار، سانس کی تکلیف اور گلے کی تکلیف کو کوورونا وائرس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

Published: undefined

اس وقت کولکاتا شہر میں کچھ ایسے لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں جن میں بخار،کھانسی یا سانس کی دشواری کی کوئی علامت نہیں تھی۔ مگر جسم پر خارش کے نشانات ،انگلیوں پر چھوٹے چھوٹے زخم دیکھے گئے۔ خارش کی شکایت والے ان مریضوں کا جب کورونا ٹسٹ کرایا گیا تھا تو رپورٹ مثبت آئی۔ کلکتہ سمیت ریاست کے کئی حصوں میں کورونا سے متاثرہ لوگوں میں جلد کی شکایت کی اطلاع ملی ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اگر آپ کو اچانک جسم کے کسی بھی حصے پر خارش کی شکایت ہونے لگے تو احتیا ط شروع کردیں اورڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined