قومی خبریں

گورنر نے آر ایس ایس کو کہا ’سیکولر‘ تو محبوبہ مفتی نے طنزیہ انداز میں خود کو بتایا ’برطانیہ کی مہارانی‘

گورنر مہاراشٹر کے ذریعہ آر ایس ایس کو سیکولر تنظیم بتائے جانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے خود کو برطانیہ کی مہارانی بتایا اور کہا کہ وہ یہ ٹوئٹ چاند سے کر رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر کے گورنر سی ودیاساگر راؤ نے شدت پسند ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کو سیکولر تنظیم کیا بتایا، ان کا مذاق بننا شروع ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ودیاساگر کے اس بیان پر زبردست طنز کیا ہے۔ اپنے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اگر آر ایس ایس ملک کی سیکولر تنظیم ہے تو پھر میں برطانیہ کی مہارانی ہوں، اور اس ٹوئٹ کو چاند سے کر رہی ہوں۔‘‘ مہاراشٹر کے گورنر کا بیان اور پھر محبوبہ مفتی کا طنز آمیز ٹوئٹ اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

دراصل مہاراشٹر کے گورنر سی ودیاساگر راؤ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آر ایس ایس ملک کی سب سے سیکولر تنظیموں میں سے ایک ہے کیونکہ اس نے ہر شخص کے نظریہ اور مذہب پر عمل کے اختیار کی ہمیشہ عزت کی ہے۔ یہ باتیں انھوں نے ناگپور کے رامٹیک واقع ’کوی کل گرو کالی داس سنسکرت یونیورسٹی‘ میں کہیں جہاں آر ایس ایس کے مرحوم سر سَنگھ چالک گولوالکر گرو جی کے نام پر نئے اکیڈمک احاطہ اور ’گرو کولم‘ کا افتتاح ہو رہا تھا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آر ایس ایس ہمیشہ ہندو راشٹر کی بات کرتی رہی ہے اور ہندتوا نظریات کو ہی فروغ دینے پر اس کی مکمل توجہ رہتی ہے۔ ذات اور مذہب کے نام پر بھی وہ اکثر ملک کی فضا کو زہر آلود کرتی رہی ہے۔ ایسی تنظیم کو سیکولر بتایا جانا حیران کرنے والا عمل ہے۔ حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ آر ایس ایس نے کئی بار سیکولرزم کے خلاف آواز بلند کی ہے تو پھر اسے سیکولر تنظیم کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined